ہفتہ 13 جون 2026 - 11:19
امت عید غدیر اور عید مباہلہ کو مانتی تو کوئی اختلاف نہ ہوتا: علامہ مرید نقوی

حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے جامع مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید میں منافقین کی مذمت کی گئی ہے ۔ کسی کی خوشامد بھی منافقت کی ایک قسم ہے یعنی جو وصف کسی میں پایا نہیں جاتا، اس سے متصف کرتے ہیں تو گویا کوئی آپ کی خوشامد کر کے فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے جامع مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید میں منافقین کی مذمت کی گئی ہے ۔ کسی کی خوشامد بھی منافقت کی ایک قسم ہے یعنی جو وصف کسی میں پایا نہیں جاتا، اس سے متصف کرتے ہیں تو گویا کوئی آپ کی خوشامد کر کے فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا آج کے دور میں دین کا علم حاصل کرنا بہت آسان ہے، علمی مراکز کے علاوہ موبائل اور انٹرنیٹ نے یہ سب کام آسان کر دیا ہے، اب بھی اگر کوئی علوم دین حاصل نہیں کر پا رہا تو وہ واقعی طور پر محروم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کائنات کی ہر چیز کو انسان کے لیے خادم بنا کر بھیجا ہے۔ اللہ کی نعمتوں سے استفادہ کر کے خالق کائنات کی ذات کا اطاعت گزار بندہ بننے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ حقوق اللہ یعنی نماز روزہ حج زکوٰة سب ادا کرتے ہیں مگر آپ کی وجہ سے کسی انسان کا دل دکھتا ہے تو ساری عبادتیں فضول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر امت نے عید غدیر اور عید مباہلہ کو صحیح معنوں میں مانا اور منایا ہوتا تو سب اختلافات ختم ہو جاتے ہیں ۔اگر یہ پانچ ہستیاں پنجتن پاک حضرت رسول خدا ، علی المرتضی فاطمة الزہرا، حسن اور حسین علیہم السلام مباہلہ میں شریک نہ ہوتے تو معرکہ مباہلہ فتح ہونا دشوار تھا۔

علامہ مرید نقوی نے کہا کہ محرم الحرام قریب ہے، اس کے بھی کچھ تقاضے ہیں ،تبرک ،عزاداری، نوحہ خوانی اور مجالس سب ہونا چاہیے، لیکن یہ سب روایتی انداز میں نہ ہو، بلکہ اسے قرآن مجید کی تعلیمات اور سیرت اہل بیت اطہار ؑ کے مطابق ہونا چاہئے۔ مجالس میں اس طرح آئیں کہ پتہ چلے کہ امام حسین علیہ السلام کا عزادار آ رہا ہے، مؤمنین فاخرہ لباس پہننے سے گریز کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha